ہری پور میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

بدھ 4 مئی 2016 11:54

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) تحصیل خان پور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں خاتون سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے پنڈ گاکھڑا میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس نفری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سابق یو سی ناظم صدیق خان کے بھائی کے گھر سے کی گئی جب کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جن میں جاوید ولد عبد الغنی، اس کا بیٹا احمد جاوید اور اس کی ماں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :