ٹڈاپ اسکینڈل، سابق وزیراعظم گیلانی سمیت 10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 4 مئی 2016 11:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) احتساب عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گر فتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف آئی اے نے مقدمے کے 7 نئے چالان عدالت میں پیش کئے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایف آئی اے کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :