ھنگو‘ سیکیورٹی فورسز گاڑی کو حادثہ‘ 6اہلکار زخمی

بدھ 4 مئی 2016 11:51

ھنگو۔04 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) ہنگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کھائی میں جا گری‘6اہلکار زخمی‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بلیامینہ کے حدود میں واقع علاقہ پٹ دربند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی سمانہ جا رہی تھی کہ اچانک مویشی مین سڑک پر آگئے اسی دوران سیکورٹی فورسز کی گاڑی مویشی کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 6اہلکارنائیک لائق خان،سپاہی عمر حسن،سپاہی جواد،لانس نائیک عاشق،نائیک طاہر،سپاہی نورولی زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پرہنگوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمیوں کو بعد میں کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :