میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی ، چھ کروڑ مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد ، 6 ملزمان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء): میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم ایس اے رئیر ایڈمرل جمیل اختر نے ڈاکیارڈ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کارروائی کے دوران غیر ملکی شراب کی 12 ہزار 4 سو بوتلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران چھ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو پاکستان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایم ایس اے کے مطابق ملزمان خلیجی ممالک سے غیر ملکی شراب پاکستان لا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔