لاہور : گلشن راوی اور حمایت اسلام اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع، افراتفری پھیل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:39

لاہور : گلشن راوی اور حمایت اسلام اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع، افراتفری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء):گلشن راوی اور حمایت اسلام اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد دونوں تعلیمی اداروں میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بم کی اطلاعات موصول ہونے پر اسکولوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کی عمارات کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔ بم کی اطلاع کے لیے استعمال کیا جانے والا فون نمبر پولیس کو دے دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینے والے کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب بم کی افواہ پر والدین پریشانی کے عالم میں مبتلا اپنے بچوں کو لینے اسکول پہنچ گئے لیکن انتظامیہ نے والدین کو بچے حوالے کرنے سے صاف انکار کر دیا۔