دبئی:شہری سڑکوں کے نئے ناموں اوراشاروں سے پریشان، جانئے کیوں

بدھ 4 مئی 2016 11:23

دبئی:شہری سڑکوں کے نئے ناموں اوراشاروں سے پریشان، جانئے کیوں

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : دبئی میں سڑکیں بنانے کا کام سارا سال ہی جاری رہتا ہے۔ جوں ہی سڑک بنتی ہے سرکاری طور پر اسکا کوئی نہ کوئی نام بھی سامنے آ جاتا ہے ۔جو اس علاقے کی مناسبت سے ہی ہوتا ہے۔ لیکن دبئی کے شہری آج کل ایک نئی مشکل میں ہیں۔ ان کے مطابق نئے نام اور اس علاقے کی ڈرائریکشن والے سائین بورڈ پر غلط لکھا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف ان کو بلکے کئی دفعہ ان کے مہمان بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور اِدھر اُدھر بٹھکتے رہتے ہیں۔ ایک شہری نے مثال دیتے ہوئے کہا کے جیسے کسی نے ” گارن السبکھا سٹریٹ جانا ہو تو سائین بورڈ پر ” جے ایل ٹی “ لکھا ہوتا ہے۔ المرسا سٹر یٹ کے لیئے ” جب بی آر“ ان ناموں اور سائن برڈ کے اشاروں کا کوئی تعلق نہیں بنتا ۔ اسکے ساتھ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ اس کے مہمان راستہ بٹھک گئے ۔ اور اس سےز یادہ خطرناک بات یہ ہے کہ گاڑیوں والے راستہ بھولنے کی وجہ سے کہیں نہ کہیں راستے کا تعین کرنے کے لیئے کھڑے ہو جاتے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :