وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:09

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر سمیت آئینی اور قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی انکوائری کمیٹی کے مرتب کردہ ٹی او آرز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس میں حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اس مشاورتی اجلاس میں حکومت کے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے نکات پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی انکوائری کمیشن کے لیے گذشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اجلاس میں حتمی ٹی او آرز تشکیل دے کر گذشتہ رات ہی حکومت کو بھجوادئے تھے۔

متعلقہ عنوان :