آفتاب احمد کا انتقال ، آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 10:44
روالپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کے انتقال کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آفتاب احمد کے انتقال کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔اس سے قبل رینجرز نے بھی واقعے کے محرکات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ترجمان رینجرز کے مطابق کمیٹی ڈی جی رینجرز بلال اکبرکی ہدایت پرقائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی رینجرز سیکٹر کمانڈر کریں گے۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈر جلدازجلد تحقیقات کو مکمل کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد گذشتہ روز دوران حراست انتقال کرگئے تھے۔آفتاب احمد کو رینجرز نے یکم مئی کو ایف بی ایریا سے گرفتار کیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیا تھا اور انہیں گذشتہ روز تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا، جہاں وہ ہنگامی امداد ملنے کے باوجود دم توڑ گئے تھے۔دوسری جانب رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تین سطری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر رینجرز سندھ بلال اکبر کے حکم پر آفتاب احمد کی موت کے محرکات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کی سربراہی رینجرز سیکٹر کمانڈر کریں گے۔رینجرز کے اعلامیے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کمیٹی کتنے روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی، صرف یہ کہا گیا ہے کہ کہ جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ رینجرز نے آفتاب احمد کو حراست میں لینے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 90 روز کا ریمانڈ لیا تھا۔ ا±ن پر ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔رینجرز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی تعداد اور عہدوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آفتاب احمد کی ہلاکت کے خلاف آج کو یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.