ننھے افغان میسی کے والد نے انہیں پاکستان میں بھی غیر محفوظ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 3 مئی 2016 23:28

ننھے افغان میسی کے والد نے انہیں پاکستان میں بھی غیر محفوظ قرار دے دیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) ننھے افغان میسی کے والد نے انہیں پاکستان میں بھی غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے معروف فٹبالر میسی کے ننھے افغان مداح مرتضیٰ احمدی کو سیکورٹی خدشات کے باعث کچھ روز قبل پاکستان منتقل کر دیا گیا تھا۔ مرتضیٰ احمدی کے ہمراہ ان کا پورا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ احمدی کے والد محمد عارف احمدی نے بتایا ہے کہ انہیں فون پر دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے سب بیچ باچ کر پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

وہ ان دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مقیم ہیں۔ تاہم اب پاکستان منتقل ہونے کے باوجود مرتضیٰ احمدی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر سے درخواست کی ہے کہ احمدی کو کسی محفوظ ملک منتقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :