سراج الحق کے دورہ خانوزئی کے دوران سینکڑوں افرادجماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کریں گیخ مولانا عبدالحق ہاشمی

منگل 3 مئی 2016 22:51

خانوزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سراج الحق کا دورہ خانوزئی کے دوران سینکڑوں افرادجماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کریں گے ذمہ داران وکارکنان شمولیتی تقریب کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کریں لوگوں کو جماعت اسلامی کی دعوت دیں اورجماعت اسلامی میں شمولیت کیلئے تیار کریں ملک کے بنیادی مسئلہ کرپشن کو سراج الحق نے اجاگر کرکے عوام کو شعور دیا کرپشن نے عوام کو کنگال، ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور حکمرانوں کو مالامال کر دیا ہے عوام کی امیدیں اورتوجہ جماعت اسلامی سے ہے جماعت اسلامی امید کی کرن اور مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتی ہے کرپشن نے مظلوم بلوچستان کے عوام سے روزگار ،تعلیم وصحت کی سہولیات چھین لی ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں دورہ سراج الحق کے 7مئی دورہ خانوزئی کے حوالے سے خانوزئی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ظہور احمد ،امیر ضلع پشین مولانا سعید اللہ وتحصیل خانوزئی کے ارکان وذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر اب تک کی تیاریوں کاجائزہ اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے بھی کئے گئے مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی کاہرقسم کی کرپشن ،موروثیت ،تعصب وفرقہ واریت سے پاک وملک گیر منظم حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی ہونا دیگر پارٹیوں سے ہمیں ممتاز کرتی ہے پارٹیوں کوپراپرٹی بنانے اور باریاں تبدیل کرنے والوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے پارٹی صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے دیگر پارٹیاں بدقسمتی اور مفادات وموروثیت کی وجہ سے بڑی بڑی خاندانی پراپرٹیاں بن گئی ہے سراج الحق کا خانوزئی وقلعہ سیف اللہ پہنچنے پرتاریخی استقبال وپروگرامات منعقد کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے لوگوں کو جوق درجوق جماعت اسلامی میں شمولیت اور سراج الحق کی قیادت میں ملک گیر جدوجہد ،قومی مسائل کے حل میں دلچسپی خوش آئند ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی انتخابی سیاسی عوامی انقلابی پارٹی بنے گی نوجوان ،علمائے کرام اور طلبہ جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجائیں ۔

متعلقہ عنوان :