سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا خواجہ اظہار الحسن کو فون، فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کے انتقال پر افسوس

منگل 3 مئی 2016 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم وخواندگی نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو ٹیلی فون کرکے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ دکھ کے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی کی کوآر ڈینیشن کمیٹی آفتاب حسین کے انتقال پر ان کے لواحقین سے دکھ میں برابر کی شریک ہے

متعلقہ عنوان :