اوچ پاورپلانٹ کی انتظامیہ کے خلاف ودیگرمسائل کے حل کیلئے 5مئی کواحتجاجی دھرنے کی تیاریاں عروج پر

عوامی رائے عامہ ہموارکرنے کیلئے تاجروں،شہریوں،سول سوسائٹی،سیاسی،سماجی تنظیموں میں احتجاجی منشورکی کاپیاں تقسیم

منگل 3 مئی 2016 22:28

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء )شہری ایکشن کمیٹی نصیرآباد وسیاسی جماعتوں کی جانب سے اوچ پاور پلانٹ کی انتظامیہ ودیگر مسائل کے حل کیلئے 5مئی کو ہونے والے احتجاجی دھرنے اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے دفتر کے گھیراؤ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے تاجروں شہریوں سول سوسائٹی سیاسی سماجی تنظمیوں میں احتجاجی منشور کی کاپیاں تقسیم کی گئیں شہری ایکشن کمیٹی نصیرآبادکے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نصیرآباد کے صدر کامریڈ نذیراحمد مستوئی بی این پی کے مرکزی رہنما غلام علی بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی اور نصیرآباد مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی پینے کے صاف پانی کی قلت گیس پریشرکی کمی اور لینڈ مافیاء کی سرگرمیوں سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے مسائل کے حل کیلئے پانچ مئی کو کمشنر نصیرآباد کے دفتر کے سامنے تمام سیاسی جماعتوں تاجر برادری ٹریڈیونیوں کے ہمراہ دھرنا دیا جائے گاجس میں تمام سیاسی جماعتیں ٹریڈ یونین اور تاجربرادری اور شہری شرکت کریں گے ۔