جڑواں شہروں کے لاری اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولیات کی عدم دستیابی

لاری اڈوں اور موٹر وے اور جی ٹی روڑ کے اطراف میں واقع ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں اور بنیادی شہری قوانین کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار

منگل 3 مئی 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) راولپنڈی اسلام آباد اور پنجاب آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والوں تاجروں شہریوں روز مرہ کے ٹرانسپورٹ کے مسافروں اور معززین نے جڑواں شہروں کے لاری اڈوں پر مسافروں کے لیے سہولیات کی عدم دستیابی اور لاری اڈوں اور موٹر وے اور جی ٹی روڑ کے اطراف میں واقع ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں اور بنیادی شہری قوانین کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کے مسافروں اور شہریوں کی تکالیف و شکایات کے ازالہ کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی صغیر مبشر حسین چٹھہ منظور حسین کیانی ملک محمد اشرف چوہدری محمد ریاض اور دیگر نے بتایا کے جڑواں شہروں کے اکثر ویگن سٹینڈ اور لاری اڈوں پر مسافروں کے لیے پینے کا صاف پانی اور ویٹنگ کا انتظام نہیں اڈوں میں گندگی کی بنا پر مسافروں خواتین اور بچوں کو زہنی ازیت کا سامنا رہتا ہے ٖفیض آباد پیر ودہائی اور دیگر مقامات پر بارش اور دھوپ سے بچنے کے لیے شیڈ اور بیٹھنے کے لیے بینچ نہ ہونے سے مسافر سردی اور بارش میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں مزید براں لاری اڈوں کے اکثر ہوٹلوں اور بلخصوص موٹر وے جی ٹی روڑ کے اطراف میں واقع رقبہ پر حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی جاتی ناقص کولڈرنکس چائے برگر اور دیگر اشیا ئے خوردنی عام مارکیٹ سے کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کیے جاتے ہیں سفر کے دوران بسوں ویگنوں کا عملہ اپنے من پسند ہوٹلوں پر گاڑیاں ٹھہراتے ہیں جہاں پر گندے برتن استعمال ہوتے ہیں بریانی سبزیاں گوشت چاول مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ویگن بس ڈرائیوروں کے عملے کو مفت کھانا فراہم کر کے بوجھ مسافروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔