نواز حکومت اکسیجن کے سہارے آخری ہچکیاں لے رہی ہے ، اقبال سبحانی

منگل 3 مئی 2016 22:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی12 کے رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ نواز حکومت اکسیجن کے سہارے آخری ہچکیاں لے رہی ہے عمران خان نے میاں برادراں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے اب انکے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں گھر یا جیل باقی رہ گئے ہیں انکے ملک سے فرار کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں چوہدری پرویز الہی کی گاڑی آگے دھمالیں ڈالنے والا آج شریف برادارں کی چاپلوسی کر رہا ہے سپریم کورٹ کی چھتری تلے چھپے لوگ آج کس منہ سے بھڑکیں مار رہے ہیں اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا 2018 ء تو بہت دور کی بات ہے اب تو چاروں طرف سے آجکل آجکل کی صدائیں گونج رہی ہیں اقبال سبحانی نے مطالبہ کیا جو درباری وزراء اور مشیر پانامہ لیکس کے مسئلے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں غلط بیانی سے کام لینے پر نیب ان سب کو شامل تفتیش کر کے انصاف کا بول بالا کرے ۔

متعلقہ عنوان :