لاڑکانہ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری، درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر پہنچ گیا

لوگ مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے سورج کی تپش اور دہوپ سے بچنے کے لیے ٹوپیوں اور رومال کی خریداری شروع کردی

منگل 3 مئی 2016 22:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) لاڑکانہ میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر جارہا ہے جس کے باعث لوگ مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے سورج کی تپش اور دہوپ سے بچنے کے لیے ٹوپیوں اور رومال کی خریداری شروع کردی ہے جس سے ٹوپیوں اور رومال کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور دہوپ سے بچنے کے لیے وہ ٹوپیوں اور رومالوں کی خریداری کررہے ہیں جس سے ہیٹ اسٹروک سے بچنے میں ہی کافی مدد مل جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکانداروں نے ٹوپیوں اور رومال کی قیمتوں میں ازخود 20 سے 30 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وہ گرمی سمیت مہنگائی کی دگنی پریشانیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :