سودی نظام کے خاتمے کیلئے کرادار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، مفتی محمدنعیم

ہم پلہ ریاستیں ترقی کے منازل طے کررہی ہیں اورکرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہم وہی کھڑے ہیں جہاں تھے

منگل 3 مئی 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کرپشن اورلوٹ مار ملکی معیشت کو کھوکھلی کررہے ہیں ، سودی نظام اﷲ کے عذاب کو دعوت ہے اس بچاؤں کیلئے حکومت کو اقدام کرنے چاہیں، جب تک ملک میں سودی نظام رہے گا تب تک ترقی ممکن نہیں ،کرپشن کیخلاف سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ،،ہم پلہ ریاستیں ترقی کے منازل طے کررہی ہیں کرپشن کی وجہ سے ہم وہی کھڑے ہیں جہاں تھے، ملک ہر دور میں مخلص حکمران سے محروم رہاہے ،لیاقت علی خان کے بعد جتنے بھی حکمران آئے وہ صرف ملکی خزانے کو نقصان پہچاتے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سعودی عرب سے واپسی کرچی پہنچ کر اپنے آفس میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث دوست ممالک ہم سے دور ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن نے آج ملک کو ترقی سے کوسوں دور کردیاہے ہمارے بعد آزاد ہونے والی ریاستیں آج ترقی کے منازل طے کررہی ہیں ہم وہی پرکھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے ، انہوں نے کہاکہ لیاقت علی خان کے بعد ملک کے کسی حکمران نے عوام کو کچھ نہیں دیا ہر کوئی آتا رہا لوٹتا رہا اور بیرون ممالک میں جمع کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتا رہا آج ملک کا حال یہ ہے امیر امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں جو غریب ایک وقت کی روٹھی کھاتا تھا آج وہ بھوک افلاس کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے ، انہوں نے کہاکہ کرپشن کیخلاف قوم کو کھڑا ہونے کی ضرورت ہے نواز حکومت سے جو عوام کو توقعات وابستہ تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔