ہماری غذا اور حلال و حرام کے عنوان پر سیمینار 8 مئی کوایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگا

منگل 3 مئی 2016 21:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) جامعہ اشرفیہ لاہور ، جمعیت پنجابی سوداگران، صفا حلال ایسوسی ایٹس کی زیر سرپرستی ہماری غذا اور حلال و حرام کے عنوان پر ایک سیمینار 8 مئی بروز اتوار شام 5:30 بجے ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگا جس سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان، مفتی احسن ظفر، شیخ محمد ہارون اور شیخ عتیق انور سمیت دیگر شخصیات شرکت و خطاب کریں گی سیمینار میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیاگذشتہ روز تقریب کے سیکرٹری جنرل شیخ عتیق انور کی زیر صدارت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :