گو جرہ،پینسرہ روڈ پر بس الٹنے سے دس مسافر شدید زخمی ہوگئے

منگل 3 مئی 2016 21:40

گو جرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پینسرہ روڈ پر بس الٹنے کے نتیجہ میں دس مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ معروف ٹر انسپورٹ کمپنی کی بس نمبری 9890 ایف بی صادق آ باد سے فیصل جا رہی تھی کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 361 ج ب کے قریب سڑک ٹھیکیدار نے سڑک پر پُلی تعمیر کر نے کیلئے کھڈا کھود رکھا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرا ئیور کر کھڈا نظر نہیں آ یا اور بس کھڈے میں لگنے سے اُلٹ گئی اور بس بری طرح تبا ہ ہو گئی جس کے نتیجہ میں دس مسا فر بس کنڈیکٹر رب نواز، چک نمبر 200 گ ب کا محمد انور ،خا نیوال کا محمد اسلم ،با بر حسین ، عمر ، رزاق ، مریم بی بی وغیرہ شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر بابر حسین کو الا ئیڈ ہسپتال فیصل آ باد ریفر کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :