دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلیے سیکیورٹی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں: سعودی مفتی اعظم کی سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور شہریوں سے اپیل

muhammad ali محمد علی منگل 3 مئی 2016 21:33

دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلیے سیکیورٹی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں: سعودی ..

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) سعودی مفتی اعظم نے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلیے سیکیورٹی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں. تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی مفتی اعظم نے غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلیے سیکیورٹی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں۔ داعش سے وابستہ تخریب کار زمین پر فساد کرنیوالے ہیں۔ تخریب کاروں کےخلاف پورے معاشرے کو متحد ہونا ہوگا۔ نوجوان فتنہ وفساد کے داعیوں سے ہوشیار رہیں۔ دین کا علم ان لوگوں سے حاصل کریں جو مستند عالم ہوں۔

متعلقہ عنوان :