ممتاز روحانی و اصلاحی شخصیت مولانا حکیم شاہ مظہر کادورہ جامعہ اشرفیہ لاہور، مولانا فضل الرحیم سمیت دیگر علماء سے ملاقات

منگل 3 مئی 2016 21:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) ملک کی ممتاز روحانی و اصلاحی شخصیت اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کے مہتمم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر نے ڈاکٹر عبدالمقیم کے ہمراہ گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید سمیت دیگر علماء سے ملاقات کی اس موقعہ پر علماء نے باہمی گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں قیام امن، ملک کی تعمیر و ترقی، معاشرہ کی اصلاح ، نسل نو کے ایمان کی حفاظت، غلبہ اسلام کیلئے علماء اور دینی قوتوں کا اتحاد ضروری اور وقت کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے حکم پر ہمارے اکابرین و بزرگوں نے قائد اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے تحریک پاکستان میں حصہ لے کر قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیااور قیام پاکستان کا ہلالی پرچم قائد اعظم کی خواہش پرہمارے اکابرین علامہ شبیر احمد عثمانی اور علامہ ظفر احمد عثمانی کو لہرانے کی سعادت حاصل ہوئی اب اس کے تحفظ و دفاع اور تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کا تحفظ اور اس کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مفتی خرم یوسف ، مولانا یاسر نور اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :