ٹوبہ ٹیک سنگھ ،شقی القلب باپ نے بیوی اور تین بیٹوں پر سوتے میں چھریاں چلا دیں

دو بیٹے ہلاک، اہلیہ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے

منگل 3 مئی 2016 21:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں شقی القلب باپ نے بیوی اور تین بیٹوں پر سوتے میں چھریاں چلا دیں، دوبیٹے قتل جبکہ اہلیہ اور تیسرا بیٹا شدید زخمی ہوگئے، تھانہ نواں لاھور کے نواحی چک نمبر 332 ج ب دھنی پور کا ولایت اﷲ مبینہ طور پر شقی المزاج اور ذھنی مریض ہے جس نے علی الصبح اپنی اھلیہ اور بیٹوں پر سوتے میں چھریاں چلا دیں جس کے نتیجہ میں شہ رگ کٹنے سے اس کے دو بیٹے نوسالہ حسنین اور ثقلین موقع پرہی جاں بحق ھو گئے، تاھم اسکی بیوی شکیلہ اور گیارہ سالہ بیٹا علی حسن شدید زخمی ھوگئے، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی عاطف عمران قریشی اور ایس ایچ او نواں لاھور پولیس نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم ولایت کو گرفتار کر لیا گیا ھے، جبکہ شدید زخمیوں کو الائیڈہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے، مقتولین کی نعشیں نواں لاھورہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :