سکھرکے قریب بائی پاس پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا ، ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا

منگل 3 مئی 2016 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سکھرکے قریب بائی پاس پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا ، ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریب لا ہور سے کراچی جانے والا ایک آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث اچناک ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس سے بھرا ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا آئل ٹینکر الٹنے کے باعث بائی پاس پر ٹریفک کی آمدورفت بھی کا فی دیر معطل رہی بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں پہنچنے کے بعد راستہ کلیئر کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :