عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ معراج النبیﷺ کل جیلانی جامع مسجد میں منعقد ہوگی

ملک کے معروف ثناء خوان رسول ﷺ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے

منگل 3 مئی 2016 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء)حلقہ علویہ القادریہ العالمی ٹرسٹ اور انتظامیہ جیلانی جامع مسجد کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ شب معروج النبی ﷺ (کل) مورخہ 4مئی 2016؁ء بروز بدھ بعد نماز عشاء جیلانی جامع مسجد گلشن اقبال نزد کے ڈی اے لال فلیٹ منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ﷺ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے ۔