شامی صدراور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں،خفیہ دستاویزات

فریقین ایک دوسرے کو محفوظ راستہ دیتے اوراسلحہ کی سپلائی میں تعاون کررہے ہیں،رپورٹ

منگل 3 مئی 2016 20:22

شامی صدراور داعش کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں،خفیہ دستاویزات

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) برطانوی ٹی وی نے شامی صدربشارالاسد اورداعش کے درمیان خفیہ تعاون کا دعویٰ کیا ہے ،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ شامی فوجیوں اور داعشی جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کے نتیجے میں دونوں ایک دوسرے کو محفوظ راستے دیتے اور اسلحہ کی سپلائی میں تعاون کرتے رہے ہیں۔

شامی حکومت کی جانب سے داعش کے جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے مطابق خفیہ دستاویز میں داعش نے شامی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ الرقہ شہر اور اس کے آس پاس سے تمام بھاری ہتھیار، ٹینک اورطیارہ شکن توپیں وہاں سے ہٹائے۔ تدمر شہر میں پھنسے داعشی جنگجوؤں کو محفوظ راستہ دینے کا معاہدہ کیا گیا۔ خفیہ دستاویزات میں داعش اور اسد رجیم کے درمیان تیل کے بدلے میں خوراک کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے شامی حکومت کو تیل فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا اس کے بدلے میں حکومت کی طرف سے زرعی اجناس اور بعض علاقوں کو خالی کرنے کی توثیق کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :