ترکی باشندوں کی یورپ میں ویزا فری انٹری پرغورجاری ہے،یورپی یونین

یورپی کمیشن ترک شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی سے متعلق فیصلہ آج کرے گا،حکام

منگل 3 مئی 2016 20:19

ترکی باشندوں کی یورپ میں ویزا فری انٹری پرغورجاری ہے،یورپی یونین

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) یورپی یونین کے انتظامی دفتر نے کہاہے کہ ترک شہریوں کے لیے یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے سفر کے لیے ویزا شرائط میں نرمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ترکی اور یورپی یونین کی مہاجرین کے حوالے سے ڈیل میں یہ نکتہ اہم تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یورپی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ترک باشندوں کے لیے ویزا کی شرائط میں نرمی پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل ترکی نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترک شہریوں کے لیے یورپی ممالک کے سفر کے لیے پیشگی ویزے کی شرط ختم نہ کی گئی، تو وہ مہاجرین کے حوالے سے طے کردہ ڈیل پر عمل درآمد روک دیگا۔28 رکنی یورپی یونین مہاجرین کے بہا کو روکنے کے لیے انقرہ حکومت کے اقدامات پر بھروسہ کر رہی ہے، کیوں کہ گزشتہ برس یورپ پہنچنے والے زیادہ تر مہاجرین ترکی ہی سے بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونان آئے تھے اور پھر بلقان کے ممالک سے گزر کر مغربی اور شمالی یورپ پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

ان مہاجرین کی تعداد ایک ملین سے زائد رہی تھی۔ برسلز میں حکام کا کہنا تھا کہ وہ یورپی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ یورپ کو دوسری عالمی جنگ کے بعد کے مہاجرین کے سب سے بڑے بحران سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔یورپی یونین کے ایک اعلی عہدیدار نے، جو ترکی کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات کا حصہ ہیں، بتایا کہ بدھ کے روز یورپی کمیشن ترک شہریوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی سے متعلق تجاویز سامنے لا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :