وزیراعظم کے اعلان کردہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلئے نادرا کے غیر معیاری سروے کی وجہ سے مستحق افراد کی حق تلفی ہو رہی ہے، وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان

منگل 3 مئی 2016 19:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے نادرا کی جانب سے کئے جانے والے غیر معیاری سروے کی وجہ سے مستحق افراد کی حق تلفی ہو رہی ہے جو سراسر نا انصافی ہے پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن اس کی شفافیت مشکوک ہو چکی ہے یہاں جاری کردہ بیان میں نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت نادرا کی جانب سے جو کارڈز جاری ہوئے ہیں انمیں غیرمستحق افراد شامل ہیں حالانکہ اس طرح کے پروگرامز کامقصد مستحق افراد کو ریلیف پہنچانا ہوتا ہے تاکہ جولوگ علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے انہیں حکومت کی جانب سے کوئی سہولت مل سکے مگر نادرا آفس کی غیر کے غیر معیاری سروے کی وجہ سے کارڈز کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی دکھ کی بات ہے ککہ صاحب حیثیت افراد کو بھی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انہوں نے بھی اس سے انکار نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بحیثیت عوامی نمائندہ تمام صاحب حیثیتافراد سے اپیل کرتا ہوں کہ اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے اپنے کارڈز واپس کر دیں تاکہ کسی غیرب کی حق تلفی نہ ہو سکے اور اس اسکیم کے ثمرات مستحقین تک پہنچانے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کریں انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ نادرا کو دوبارہ سروے کرانے کیلئے کہا جائے اور اس بار سروے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے تاکہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ اس اسکیم کے ثمرات مستحقین تک پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :