سپریم کورٹ، پولیس میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تحقیقاتی کمیٹی نے پیش رفت رپورٹ پیش کردی

رپورٹ کے مطابق پولیس کے 1174 اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کے گئے ،1لاکھ 9 ہزار320ملازمین کاریکارڈ حاصل کیا گیا

منگل 3 مئی 2016 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ میں پولیس میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران تحقیقاتی کمیٹی نے پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے ۔منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس میں کرپشن کے حوالے سے اپنی پیش رفت رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس کے 1174 اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کے گئے جبکہ 1لاکھ 9 ہزار320ملازمین کاریکارڈ حاصل کیا گیاہے ۔مختلف جرائم کے الزام میں 12 ہزار 361 پولیس ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس میں مشکوک کردار کے الزام میں 1714 اہلکاروں کے کلیئر قرار دیا گیاہے ۔جرائم میں ملوث 460 پولیس اہلکاروں کو سزا دینے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پولیس ملازمین کاسروس ریکارڈ فنڈزکی کمی کے سبب کمپیوٹرائزنہیں ہوسکاہے ۔

متعلقہ عنوان :