ملزم آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا،ترجمان سندھ رینجرز

آفتاب حسین کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں،کوئی متنازع بات نہیں کرنا چاہتا ،ڈاکٹرفاروق ستار

منگل 3 مئی 2016 19:26

ملزم آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا،ترجمان سندھ رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینئرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر کے انتقال پر رینجرزنے کہا ہے کہ آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، انہیں منگل کی صبح سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم آفتاب حسین کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، ملزم کو منگل کی صبح سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم آفتاب حسین کو یکم مئی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم آفتاب کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈاکٹرفاروق ستار نے آفتاب حسین کی موت کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔ میڈیا سے بات چیت میں فاروق ستار نے اپنے کوآرڈی نیٹرکی ہلاکت پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ آفتاب حسین کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ انھوں نے کہاکہ آفتاب حسین کی موت سے بڑاصدمہ پہنچا۔آفتاب حسین کی موت تشویشناک ہے۔فاروق ستارنے دعا کی کہ اﷲ تعالی آفتاب حسین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پرکوئی متنازع بات نہیں کرناچاہتا۔

متعلقہ عنوان :