ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں،نوٹیفکیشن جاری

مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد کروایا جائے ،منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں گرفتار کروایا جائے

منگل 3 مئی 2016 19:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد کروایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں گرفتار کروایا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی نئی (پرچون) کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ چاول باسمتی سپر( نیا)68 روپے فی کلو،چاول باسمتی سپر (پرانا)82 روپے کلو،چا ول (ایری)32روپے کلو، دال چنا (باریک) 130روپے فی کلو، دال چنا (مو ٹی)134روپے فی کلو، دال مسور( باریک)160 روپے فی کلو،دال مسور(موٹی) امپورٹڈ150 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی(امپورٹڈ)265 روپے فی کلو، دال ماش چھلکے والی(امپورٹڈ)235 روپے فی کلو، مونگ دال (دھلی ہوئی) 140 روپے فی کلو،مونگ دال( چھلکے والی)150 روپے فی کلو، کالے چنے (موٹے)لو کل130روپے فی کلو، کالے چنے(باریک)لو کل120روپے فی کلو، سفید چنے( موٹے)150 روپے فی کلو، سفید چنے (باریک)166روپے فی کلو، بیسن140روپے فی کلو، سرخ مرچ(کندری)248 روپے فی کلو، چینی سفید65 روپے فی کلو، روٹی (100گرام ) 06روپے ،نان (120گرام )10روپے ، خمیر ی روٹی(100گرام )08روپے فی عدد ،دودھ 70روپے فی لٹر اور دہی85روپے فی کلو گرام، مٹن700روپے فی کلو گرام اور بیف325روپے فی کلو گرام فروخت ہو گا۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں منرل واٹر ،کو لڈ ڈرنکس،فروٹ جو سسز،نمکو اور سکوائشز کے لفافوں پر مو جود مینو فیکچرنگ کمپنی کی کنزیومر پرائس کو پر چون ریٹ سمجھا جائے اور اگر پرنٹ نہیں ہے تو دکانداراپنے پا س مو جو د انوائس پرائس پر 5فیصد تک منافع لے سکتا ہے۔لاہور شہر کی حدود میں موٹر وے سروس ایریا میں مو جود دکانوں پر بھی اس نو ٹیفیکیشن کا اطلاق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :