شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 3 مئی 2016 19:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) شہربھرکی یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔پو لیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم میں15 لاکھ 71 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور پولیو ٹیموں کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ تیسرے دن بھی پو لیو مہم نہایت جانفشانی سے جا ری رہے گی اور پو لیو کی ٹیمیں اپنے مقرر کر دہ ٹارگٹ کو پورا کریں گی۔