اسلام آباد ٗقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 10 افغان باشندوں سمیت35 افراد کوگرفتار کرلیا

منگل 3 مئی 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 10 افغان باشندوں سمیت35 افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق،آپریشن میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے حصہ لیا چار گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں سمیت 400 دوکانوں کی تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،زیر حراست افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گرفتار افراد میں سے بیشتر افراد اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :