خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ٗ پی پی آئی بی نے تین سو تیس،تین سو تیس میگاواٹ کے دو تھرمل منصوبوں کی منظوری دیدی

ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانا اولین ترجیح ہے،عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے ٗوزیر پانی وبجلی

منگل 3 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پرائیویٹ پاوور انفراسٹرکچر بورڈکا وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں پی پی آئی بی نے تین سو تیس،تین سو تیس میگاواٹ کے دو تھرمل منصوبوں کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو پی پی آئی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں توانائی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور بجلی کے دو نئے منصوبوں کی منظوری دی ، حبکو اور تھل کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے دو منسوبے تھر میں لگائینگے،بورڈ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اقتصادی راہدری کے تحت بجلی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی جبکہ سی پیک کے تحت اینگرو اور پورٹ قاسم منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے،اجلاس سے خطاب کے دوران خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانا اولین ترجیح ہے،عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔

متعلقہ عنوان :