اعجاز احمد چوہدری کا فیصل آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دھوبی گھاٹ جلسہ گاہ کا دورہ

8مئی کو ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کے تمام گروپوں کامشترکہ اجلاس ، مختلف کمیٹیاں تشکیل

منگل 3 مئی 2016 18:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر و فیصل آباد جلسہ کے چیف آرگنائزر اعجاز احمد چوہدری نے فیصل آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دھوبی گھاٹ جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ اس کے بعد 8مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کے تمام گروپوں کامشترکہ اجلاس اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جلسہ کی منصوبہ بندی کی گئی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے جلسہ میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے جلسے جلوس پی ٹی آئی کا جمہوری اور قانونی حق ہے جلسہ ہر صورت دھوبی گھاٹ میں ہی ہو گا ، پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد نواز شریف کا اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو چکا ہے پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہے پوری قوم کی نظریں عمرا ن خان پر لگی ہوئی ہے نواز شریف کا جلسوں سے خطاب بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے پارلیمنٹ میں آنے سے نواز شریف ڈرتے ہے اور اپنے درباریوں کو عمران خان پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر لگایا ہوا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 8مئی کو پی ٹی آئی فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی ،عمران خان تاریخ ساز خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :