ڈیوس روڈ پر دونا معلوم افراد دن دیہاڑے خاتون کو تیز دھارے آلے سے شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے

ریسکیو 1122نے خاتون کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ،چھوٹی بہن بھی زخمی ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

منگل 3 مئی 2016 18:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ ڈیوس روڈ پر دونا معلوم افراد نے دن دیہاڑے خاتون کو تیز دھارے آلے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،ریسکیو 1122نے خاتون کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں علاج جاری ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ قریب واقع نجی ہوٹل کی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ خدیجہ نامی خاتون اپنی گاڑی ڈیوس روڈ پر پارک کر کے اپنی چھوٹی بہن صوفیہ کو چھٹی کے بعد کوئین میری سکول سے لے کر واپس پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے دو نا معلوم افراد نے خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی ہو گئی جبکہ اس دوران اس کی چھوٹی بہن بھی زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

راہگیروں کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں افراد وہاں سے پیدل فرار ہونے کے بعدتھوڑی دور کھڑی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبو لینس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون اور اسکی بہن کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کو تیز دھار آلے سے گہرے زخم آئے ہیں اور اسے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے اور قریبی دکانداروں کے بیان قلمبند کرنے کے علاوہ قریب واقع نجی ہوٹل کے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان وہا ں سے فرار ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :