2018کے عام انتخابات (ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہونگے‘ چوہدری سرور

ملک کو بحرانستان بنانے والی (ن) لیگ کس منہ سے کا میابی کے خواب دیکھ رہی ہے ؟‘وفود سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات (ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوں گے،ملک کو بحرانستان بنانے والی (ن) لیگ کس منہ سے آئندہ عام انتخابات میں کا میابی کے خواب دیکھ رہی ہے ؟قوم بے روزگاری او ر مہنگائی ہاتھوں تنگ آکر خو دکشیا ں کر رہی ہے اور بے حس حکمرانوں کو ملک اور قوم کے نہیں اپنے سیاسی مفادات زیادہ عزیز ہیں،8مئی کا تحر یک انصاف کا جلسہ بھی کا میابی کے نئے ریکارڈ قائم کر یگا ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران آئندہ عام انتخابات میں کا میابی کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوں گے کیونکہ عوام حکمرانوں کی پالیسوں سے اتنا تنگ آچکے ہیں کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو رہا ہے اور وہ ناائل حکمران کو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔