میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے، کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسماة ارشاد بیگم کی اعلی حکام سے اپیل

منگل 3 مئی 2016 18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسماة ارشاد بیگم نے صدر مملکت، وزیراعظم، پاک فوج کے سربراہ ،کمانڈر سدرن کمانڈ،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ پنجاب، قبائلی عمائدین سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کراکر میرے خاندان اور رشتہ داروں کو تحفظ فراہم کر کے ہمارے لوٹے گئے قانونی سرکاری و غیر سرکاری کاغذات دستاویزات اور قیمتوں ساز وسامان واپس کر کے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ میں بلوچستان میں 45 سال تک بحیثیت استاد قوم کی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر تی رہی ہو ں اور ریٹائرڈ ٹیچر ہوں میرے شوہر محمد عبدالکریم جو کہ پاکستان آرمی سے حوالدار ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور سریاب کے علاقے لوڈ کاریز میں رہائش پذیر ہے انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یارخان میں 29 فروری2016 کو بچوں کو 48 لاکھ روپے تاوان کیلئے اٹھایا گیا اس کے علاوہ8 اور9 مارچ کو رحیم یار خان میں پولیس نے میرے شوہر کے آبائی گھر پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑکی تمام قیمتی اشیاء جس میں فوج کے تمام جاری کر دہ اہم کاغذات اپنے ساتھ لے گئے 10 مارچ2016 نے میرے شوہر نے حکام بالا کو درخواست دی 14 مارچ کو میرے شوہر نے بچوں کے بازیابی کیلئے عدالت عالیہ بہاولپور ، آر پی او ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی17 مارچ 2016 کو عدالت کے حکومت پر بچے بازیاب ہوئے اور بچوں پر جھوٹی آیف آئی درج کی 24 مارچ کو عدالت نے آر پی او بہاولپوں کو متعلقہ پولیس کے خلاف کارروائی کاحکم دیا یکم اپریل2016 کو رحیم یار خان پولیس میرے شوہر کو اٹھا کر لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جو بھی رشتہ دار انصاف کے حصول کیلئے اور اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کیلئے تھانے جاتے تھے پولیس انہیں بلاوجہ حبس بے جا میں رکھ کر یا تھانے میں بند کرکے ان سے پیسے بٹورتی رہی اور مختلف حوالوں سے تنگ کر تے رہے ہم نے انصاف کے حصول کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے تاحال ہمیں انصاف نہیں ملا اور نہ ہی میرا شوہر بازیاب ہوا اور نہ ہی متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے میری صدر مملکت وزیراعظم پاکستان ، پاک فوج کے سربراہ ،کمانڈر سدرن کمانڈ،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ پنجاب، قبائلی عمائدین سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کراکر میرے خاندان اور رشتہ داروں کو تحفظ فراہم کر کے ہمارے لوٹے گئے قانونی سرکاری و غیر سرکاری کاغذات دستاویزات اور قیمتوں ساز وسامان واپس کر کے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ ہم بھی اس ملک میں باعزت شہری کی طرح زندگی بسر کر سکے۔

متعلقہ عنوان :