دنیا بھر میں 58 پاکستانی سفارت خانوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے

منگل 3 مئی 2016 18:17

دنیا بھر میں 58 پاکستانی سفارت خانوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ ..

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) دنیا بھر میں 58 پاکستانی مشنوں اور سفارت خانوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ پاسپورٹ سعودی عرب سے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 6 لاکھ 81 ہزار 499 پاسپورٹ جاری کئے گئے جبکہ جدہ سے 4 لاکھ 51 ہزار 385، ابوظہبی سے 3 لاکھ 52 ہزار پاسپورٹ جاری کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بحرین سے 62 ہزار 410، دوحا سے 93 ہزار پاسپورٹ جاری ہوئے۔ واشنگٹن سے 15337، تہران سے 1330، شنگھائی سے 789، مسقط سے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد، کویت سے ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے جبکہ جلال آباد، کابل اور قندھار سے کسی پاکستانی کو گزشتہ پانچ سال میں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :