انضبا طی قوائدکی خلاف ورزی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 20کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے

منگل 3 مئی 2016 18:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انضباطی قوائدکی خلاف ورزی ‘ سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گزشتہ ماہ کے دوران بیس کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ‘ جبکہ پہلے سے جاری شدہ نوٹس پر چھتیس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو ، ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کے خلاف کارروائی مکمل کی گئی۔

منگل کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق اپریل کے دوران کارپوریٹ سپر ویژن ڈیپاٹمنٹ نے چھ آڈیٹرز کے خلاف بھی ایکش لیا اور آڈیٹرز کو اپنے فرائض دیانت داری سے ادا نہ کرنے اور مجوزہ قوانین کے مطابق کمپنی کے متعلق حقائق کو چھپانے اور مکمل معلومات فراہم نہ کرنے کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے پانچ کمپنیوں کے خلاف اپنی سالانہ رپورٹ میں مکمل معلومات نہ ظاہر کرنے اور حقائق چھپانے پر کارروائی کی۔

اس دوران ایک ایسی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو کہ کاروبار نہیں کر رہی تھی، رجسٹرار کو اس کمپنی کو بند کرنے کی کارروائی کے لئے عدالت مین مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح ایک کمپنی کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر ضروری معلوماتفراہم نہ کرنے پر بھی ایکشن لیا گیا۔ مزید، کارپوریٹ اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کے لئے سینتیس انتباہ کے نوٹس جاری کئے گئے۔ اس ماہ، سرمایہ کاروں کی جانب سے ملنے والی ایک سو اکتالیس شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :