چھوٹے ، درمیانے درجے کے کاروبار میں مندی، پرائز بانڈ میں دلچسپی

2015کے آخر تک عوام 522ارب 52کروڑ روپے کے پرائز بانڈ خرید چکے ہیں ،اسٹیٹ بینک

منگل 3 مئی 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) امیر تو سب ہی ہونا چاہتے ہیں اور پلک جھپک کر امیر ہونے کے لیے پرائز بانڈ آخری امید ثابت ہوتے ہیں ۔ پرائز بانڈز عوام کے لیے ہاٹ کیک بنتے جا رہے ہیں اور اس کی تصدیق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار بھی کر رہے ہیں ۔ 2011 میں پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کی مالیت 277 ارب 8کروڑ روپے تھی جو 2012 میں 333 ارب 40 کروڑ روپے اور 2013 میں پرائز بانڈ کا شوق اور بڑھا اور سرمایہ کاری 390 ارب روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

2014 میں سرمایہ کاری 446 ارب 63 کروڑ روپے تک پہنچ گئی اور 2015 کے اختتام تک عوام 522 ارب 52 کروڑ روپے کے بانڈز خرید چکے ہیں ۔ ساڑھے سات کروڑ روپے کے پہلے انعام کی آس جگانے والے 40 ہزار روپے کے بانڈ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کی مالیت 142 ارب 78 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پہلے انعام میں صرف سات لاکھ کی امید دینے والے 100 روپے کے بانڈز میں سب سے کم6 ارب 90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، عوام کی سوچ اپنی جگہ لیکن کاروباری طبقے کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں مندی بھی پرائز بانڈز کی خریداری میں دلچسپی پیدا کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :