پنجاب یونیورسٹی طلبہ کا اعزاز

منگل 3 مئی 2016 17:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی کے طلباء طالبات نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ 17واں آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ چیمئن شپ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

انگلش پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ مقابلوں میں یونیورسٹی لاء کالج کے محمد ابو بکر اور پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حامد ریاض اور شہروز ایوب نے ٹیم ٹرافی جیتی جبکہ اردو مقابلوں میں یونیورسٹی لاء کالج کے سہیل احمد ، ارفع خورشید اور پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سمیع اﷲ نے دوسری پوزیشن جیتی ۔

متعلقہ عنوان :