کراچی کی مقامی عدالت نے سر عام کی ٹیم کے رکن کامران فاروقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

منگل 3 مئی 2016 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سر عام کی ٹیم کے رکن کامران فاروقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ کامران فاروقی اقرار الحسن کے ساتھ تھے جب انہوں نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کاپول کھولنے کے لیے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔آے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کا پول کھولنے کے لیے اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس کے تحت ان کے ساتھی کامران فاروقی اسلحہ لے کر سندھ اسمبلی میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

اقرار الحق کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت سے کامران کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کامران کو جوڈیشل کسٹڈی کے لیے بھیجا۔اس سے قبل اس اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال کے کہنے پراقرارالحسن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اگلے دن بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اقرار الحسن اسمبلی کی سیکیورٹی کی ناقص کارکردگی دکھانے کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت داخل ہوئے تھے جہاں انہیں باآسانی اندر جانے دیا گیا۔ دوران اجلاس انہوں نے اسلحہ نکال کر اسپیکر آغا سراج درانی کو دکھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :