نویں اور دسویں کے عملی امتحانات شبِ معراج کی وجہ سے اسکولوں میں تعطیل ہونے کے باعث ملتوی کر دیئے گئے

منگل 3 مئی 2016 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اﷲ انصاری نے تمام سربراہان مدارس وطلباء و طالبات کو مطلع کیا ہے کہ نویں اور دسویں کے جاری سالانہ عملی امتحانات 5مئی 2016کو شبِ معراج کی وجہ سے اسکولوں میں تعطیل ہونے کے باعث ملتوی کر دیئے گئے ہیں لہٰذا ملتوی ہونے والے عملی امتحانات اب 24مئی کو لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :