پانامہ لیکس کیلئے بنائے جانیوالے ٹی او آرز میں بجلی کے منصوبوں ،پاک چائنا کوریڈور کے تحفظ کی ضمانت دی جائے‘محمد علی میاں

منگل 3 مئی 2016 17:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) ٹریڈز ونگ (پنجاب) کے صدر محمد علی میاں نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیلئے بنائے جانیوالے ٹی او آرز میں بجلی کے منصوبوں اور پاک چائنا کوریڈور کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 15 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی کے پراجیکٹس، پاک چائنا راہداری اور دیگر تمام ترقیاتی انفراسٹرکچر کے منصوبہ جات تیزی سے تکمبل کے مراحل میں ہیں یہ تمام منصوبہ جات ایک طرف تو لوڈشیڈنگ اور اندھیروں کا خاتمہ ہونے سے اربوں روپے کے نصانات کا خاتمہ ہو گا ، جبکہ دوسری طرف پاک چاینہ راہداری منصوبہ ملکی معیشت میں انقلابی ترقی کا باعث بنے گااس طرح گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پائپ لائن ،گوادرسی پورٹ لاہور کراچی موٹروے اور میڑو بس و ٹرین جیسے درجنوں منصوبے جاری و ساری ہیں۔

ان تمام منصوبوں پر 20 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا انحصار ہے ، ان منصوباجات کی رکاوٹ پاکستان سے دشمن کے مترادف ہو گی۔

متعلقہ عنوان :