کے پی کے میں تین سالوں میں کچھ نہیں بدل ،نرگس متین

منگل 3 مئی 2016 17:51

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ کے پی کے میں تین سالوں میں کچھ نہیں بدلا،عمران خان کے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،صوبے میں صاف پانی کے پراجیکٹس ،سڑکوں کی تعمیر،سکول ،کالج اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے، پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کی مثال ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پرتنقید کرنے والے اور استعفیٰ مانگنے والے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکیں،نواز شریف کو پاکستان کی 18کروڑ عوام نے منتخب کیا ہے ،اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کے نام پر اپنی جھوٹی سیاست چمکا رہی ہیں ،عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی اصلیت سے اچھی طرح واقف ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ان تین سالوں میں عوامی مفاد کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ،انہوں نے کہا توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :