فلائنگ سکواڈ کے اہلکار امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

منگل 3 مئی 2016 17:51

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے کہا ہے کہ فلائنگ سکواڈ کے اہلکار شدید گرمی میں فرائضِ منصبی سرانجام دے کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں‘ ہر اہلکار فلائنگ سکواڈ میں ایک سال کا عرصہ مکمل کرے گا اور بغیر کسی سفارش کے ایک سال بعد اہلکار کا تبادلہ کر دیا جائیگا، ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کے ہمراہ خود میس کا دورہ کروں گا اور میس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات ہنگامی بنیاد پر مکمل کئے جائیں،جن اہلکاروں کے کمروں میں پنکھے، واٹر کولریا واٹر فلٹر کی موجود نہیں وہاں انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ اخراجات کا تخمینہ لگا کر کام مکمل کروائیں گے، لاہور پولیس کے فلائنگ سکواڈ کے یہ اہلکارلاہور پولیس کو نہیں بلکہ پنجاب پولیس کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فلائنگ سکواڈ کے اہلکاروں سے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی اطہر اسماعیل اورافسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور جہاں کہیں کمی یا کوتاہی ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر معاملات درست کئے جائیں گے اور جواہلکار ایک سال سے زیادہ عرصہ سے فلائنگ سکواڈ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :