عوام کی خد مت مسلم لیگ (ن ) کی سیاست کا طرز عمل ہے۔میاں نوید علی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 17:46

پاکپتن ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03مئی۔2016ء): عوام کی خد مت کر نا مسلم لیگ (ن ) کی سیاست کا طرز عمل ہے ، وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف ہمہ وقت عوام کی خدمت میں کو شا ں ہیں اور اس سلسلہ میں تمام و سائل بر وئے کار لا رہے ہیں ، عوامی خد مت میں کو تاہی ہر گز بر داشت نہیں ، عوامی خدمت کرنے و الے افسران ہمیشہ تاریخ میں زند ہ رہتے ہیں اور عوام بھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد کر تی ہے ، حکومتی پالیسی کے مطابق کام کر نا ہر ادارے کے افسران کی ا ولین ذمہ داری ہے اور اپنی ذمہ داریا ں مو ثرطریقے سے ادا کر یں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس (پنجاب ) میاں نوید علی نے ڈی سی ا وعرفان احمد سندھو کے اعزاز میں دئیے گئے اعشائیہ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، تقریب میں رانا احمد علی آرا ئیں ،مسلم لیگ (ن )کے کارکنان ، ڈی پی ا وملک کامر ان یو سف ، اے ڈی سی عارف عمر عزیز ، ڈی آئی ا وسید سلمان حسین سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران ، سول سو سائٹی کے اراکین ، شہریو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، اس مو قع پر ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ ضلع کی ہمہ جہت ترقی کیلئے عوامی نمائندو ں کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گئے اور میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درا ٓمد کیا جائے گا ، انہو ں نے کہا کہ کو شش ہو گی کہ میرے دور میں ضلع پاکپتن ایک مثالی ضلع کے طور پر سامنے آئے اور تمام شہریو ں کو یکساں سہولیات دستیاب ہو ں ، مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء رانا احمد علی آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور عوامی خدمت کے سفرپر ہمیشہ گامزن رہے گی، مسلم لیگ (ن ) کے قائدین وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے خدمت کا جو درس دیا ہے تمام ادارو ں کے افسران اور کارکنان اسی کی عملی طور پر تقلید کرتے ہو ئے عوامی خدمت کرنے کیلئے اپنی تو انیا ں صرف کریں ، علاوہ ازیں رانا ا حمد علی آرائیں ، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف ، دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سو سائٹی کے اراکین نے عرفان احمد سندھو کو ڈی سی او کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔