پنجاب میں558ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق‘659زخمی

منگل 3 مئی 2016 17:46

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز558ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق جبکہ454شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ199افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 250 ڈرائیورز،15کم عمرڈرائیور،312مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار کے مطابق105ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت کے 97متاثرین ‘فیصل آباد میں65حادثات میں77متاثرین اورملتان میں30 حادثات میں34 افراد متاثر ہوئے،واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل659متاثرین میں543مرد اور116خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں100افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور387فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 172زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں416موٹر سائیکلز،74آٹو رکشے،53موٹر کاریں،35مسافربسیں،17ٹرک اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :