موٹر سائیکل ون ویلنگ ، دو نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 17:45

حضرو اٹک ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03مئی۔2016ء) :موٹر سائیکل ون ویلنگ کے نتیجے میں دو نوجوان دوست جاں بحق ایک شدید زخمی، اندھیرے کے باعث حادثہ کی خبر منگل کی صبح لواحقین کو ملی ، واقعہ پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، نامزد چیئرمین بلدیہ حضرو رئیس ڈار ، وائس چیئرمین حاجی شیراز خان، کونسلر حاجی احسان نمبردار ، سابق کونسلر نثار علی خان شاہڈھیر، کونسلر سیٹھ توفیق احمد اور سینکڑوں افراد ہسپتال پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل مکینک محمد عثمان ولد محمد نعیم ساکن ڈھوک رحموں ، عدنان ولد محمد شفیق سیاسی کشمیری گیٹ حضرواور مدثر ولد محمد ظفر محلہ شہباز گڑھ حضرو پیر کی رات 8بجے تقریباً ہٹیاں سے حضرو اپنی موٹر سائیکل نمبری 1042پر سوار واپس آ رہے تھے کہ چیچی لنک روڈ کے قریب ڈرائیور عثمان عرف مانی نے ون ویلنگ کی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پھسل گیا اور تینوں دوست گر گئے جن میں عثمان مانی اور خالد، ساجد آف ڈھوک شاہڈھیر کے بھانجے عدنان روڈ کے کنارے نالے میں گر گئے جبکہ مدثر نالے میں گرنے سے بچ گیا جس کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور سر کی پچھلی سائیڈ پر چوٹیں آئیں، اسے قریب واڑے کے گوالے نے دیکھا اور گھر والوں کو اطلاع کی ، زخمی مدثر اور گوالے کی نشاندہی پر مزید دو لڑکوں کو تلاش کیا گیا تو نالے سے عثمان مانی کی لاش ملی جبکہ عدنان شدید زخمی حالت میں نیم بے ہوش پڑا تھا، انہیں نالے سے نکال کر فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سہولیات کی عدم موجودگی میں زخمی عدنان کو راولپنڈی ریفر کیا جو راستے میں دم توڑ گیا،لاشوں کے پوسٹمارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے نمونے فرانزک لیب لاہور روانہ کر دئیے تاہم تفتیشی افسر مجاہد عباس نے واقعہ کو حادثہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاشیں جب گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :