شب معراج کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 17:45

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا سمیت ملک بھر میں شب معراج کل مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی ملک بھر میں مسلمان آج کی رات مساجد‘ امام بارگاہوں‘ گھروں اور دیگر مقامات پر شب معراج کے حوالہ سے خصوصی عبادات کرینگے جس میں ملکی سلامتی‘ بقاء‘ استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی شب معراج کے موقع پر مختلف مقامات پر محافل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے نعت خوان نبی پاک کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرینگے مختلف مساجد میں باجماعت صلوة التسبیح بھی پڑھائی جائیگی جبکہ کئی مساجد میں روزہ رکھنے کیلئے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔