بری عادات سے منع کرنے پر پوتے نے فائرنگ کرکے دادا قتل کردیا

منگل 3 مئی 2016 17:45

عارفوالا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء ) بری عادات سے منع کرنے پر پوتے نے فائرنگ کرکے70 سالہ دادا قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 85/D میں شہامند عرف شماں اپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں سویا ہواتھا کہ پوتے سعید احمد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہامند اپنے پوتے سعید احمد کو بری عادات سے منع کرتا تھا جس پر ملزم نے طعیش میں آکر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :